13

امریکا وسط مدتی انتخابات، ڈیموکریٹس کو واضح برتری

امریکہ(فری ہینڈ نیوز)امریکا میں وسط مدتی انتخابات کے موقع پر تمام ریاستوں میں پولنگ کا وقت ختم ہوگیا، ابتدائی نتائج کے مطابق ڈیموکریٹس کو واضح برتری حاصل ہے اور ایوان نمائندگان میں انہوں نے19 نشستیں ری پبلکنز سے چھین لی ہیں۔ذرائع کے مطابق 435 میں سے181 نشستوں پرری پبلکنز اور 209 پر ڈیمو کریٹس کو برتری حاصل ہے۔سینیٹ میں 50 نشستوں کے ساتھ ری پبلکنز کو واضح سبقت حاصل ہے، جبکہ ڈیموکریٹس کو اب تک 42 نشستیں ملی ہیں۔امریکی ریاستوں کے50 میں سے36 گورنروں کاانتخاب بھی ہوا جس میں سے ڈیموکریٹس نیری پبلکنز سے گورنر کی 3 نشستیں بھی چھین لیں جس کے بعد ری پبلکنز کے گورنرز کی تعداد 21 اور ڈیموکریٹس گورنرز کی تعداد 18 ہو گئی۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابات میں کامیابی پر امریکی عوام سے اظہار تشکر کیا ہے۔امریکی الیکشن کے دوران ووٹ کے حق سے متعلق تنظیموں کو 10 ہزار شکایات موصول ہوئی ہیں۔واضح رہے کہ ایوان نمائندگان میں اکثریت کے لیے کسی بھی جماعت کو 218 نشستیں درکار ہیں، حکمراں جماعت ری پبلکنز ایوان نمائندگان میں برتری برقرار رکھ سکے گی یا نہیں؟ وسط مدتی انتخابات کو امریکی صدر ٹرمپ کا امتحان اور ان کی پالیسیوں پر ریفرنڈم بھی کہا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں