12

دبئی، پاکستانی جوڑےنے 10لاکھ ڈالر کی لاٹری جیت لی

دوبئی(فری ہینڈ نیوز)دبئی میں آج کل پاکستانیوں کی قسمت کے ستارے عروج پر دکھائی دے رہے ہیں، جی ہاں کچھ ہفتے قبل دو پاکستانیوں نے دبئی میں خطیر رقم لاٹری میں جیتی تاہم اب ایک پاکستانی جوڑے نے10 لاکھ ڈالر کی لاٹری جیت لی ہے ۔دبئی میں ہونے والے تازہ ترین ڈیوٹی فری ریفل ڈرا میں پاکستان سے تعلق رکھنے والی خاتون فہمیدہ تنویر اور ان کے شوہر نے فیصلہ کیا کہ وہ 18لاٹری ٹکٹ خریدیں گے جن میں سے ہر ایک کی مالیت ایک ہزار درہم تھی۔کچھ لوگ ایک ہزار درہم کی لاٹری خریدنے کی صلاحیت نہیں رکھتے ہوں گے تاہم پاکستانی جوڑے نے 18 ہزار درہم کی خطیر رقم کا خرچہ کرکے 18 ٹکٹ خریدے جو ان کی جیت کی اہم وجہ بنی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں