11

پی ٹی آئی کے ولید اقبال کیخلاف درخواست، فیصلہ محفوظ

لاہور(فری ہینڈ نیوز)لاہور ہائیکورٹ نے سینیٹ کے انتخابات میں تحریک انصاف کے امید وار ولید اقبال کے کاغذاتِ نامزدگی کی منظوری کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے مسلم لیگ ن کے امیدوار سعود عزیز کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار نے نشاندہی کی کہ ولید اقبال نے کاغذاتِ نامزدگی میں تمام تر معلومات فراہم نہیں کیں، اس طرح وہ صادق اور امین نہیں رہے اور استدعا ہے کہ انہیں نااہل قرار دیا جائے۔ولید اقبال کے وکیل نے بتایا کہ کاغذاتِ نامزدگی میں تمام تر معلومات فراہم کی گئی ہیں،عدالت نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں