14

ملک میں تصدیق شدہ چور ایک جہانگیرترین ہی ہے‘رانا ثنا

فیصل آباد(فری ہینڈ نیوز)مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا ء نے کہا ہے کہ شہبازشریف کوایک ماہ سے کرپشن کیالزام میں بغیرثبوت گرفتاررکھا گیا ہے، ملک میں تصدیق شدہ چورایک ہی ہے اوروہ جہانگیر ترین ہے۔قومی اسمبلی میں اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا ء نے کہا کہ پہلے بھی کہا تھا کہ اگرآپ نے شرم نہ کی توہم سے بھی توقع نہ کریں،عمران خان صاحب نے شہبازشریف پر پاناما کیس میں دس ارب کی آفرکاالزام لگایا، کئی سماعتوں کے باوجود عمران خان صاحب کی طرف سے کوئی جواب نہیں آیا،یہ صرف شورکرتے ہیں اورالزام لگاتے ہیں۔ رانا ثناء نے اجلاس میں ریہام خان کی کتاب کاحوالہ د یا توڈپٹی اسپیکر نے تنبیہ کی کہ راناثناء اللہ ایوان میں غیرپارلیمانی گفتگو سے گریزکریں۔راناثناء نے بات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ریفرنس دائرہونے کے باوجودبابراعوان،علیم خان،پرویزالٰہی،پرویزخٹک کوگرفتارنہیں کیاگیا،شہبازشریف کوایک ماہ سے کرپشن کے الزام میں بغیرثبوت گرفتاررکھا گیا ہے،ملک میں تصدیق شدہ چورایک ہی ہے اوروہ جہانگیرترین ہے۔انہوں نے کہا کہ بتایا جائے کہ کے پی کے میں احتساب بیورو نے کیوں استعفیٰ دیا،غیرملکی ایجنڈے کونافذ کرنے کیلئے تحریک انصاف کومسلط کیا گیا،عمران خان ہرجگہ جا کریہ ڈھنڈورا پیٹ رہے ہیں کہ میرے ملک میں ہرجگہ کرپشن ہے،کوئی بتائے کہ اگروزیراعظم اس طرح کی بات کرینگے توکون سرمایہ کارپاکستان آئیگا۔پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی مراد سعید نے راناثناء کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ راناثناء رنگ بدلتے رہتے ہیں اورپارٹی قائدکی چاپلوسی کیلئے کسی بھی حدتک جاسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملتان میٹرو کی کرپشن سے متعلق اسمبلی میں ثبوت لانے کوتیارہوں،میری تربیت ایسی نہیں کہ گالی کاجواب گالی سے دوں،بلین ٹری سونامی توتحریک انصاف کافخرہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کل میں قانون لے آتا ہوں کہ جس نے ملک میں چوری کی اسے ڈی چوک میں لٹکایا جائے،ملک کومعاشی بحران میں مبتلا کرنیوالے سابق حکمران ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں