13

لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کیخلاف نیب کی تحقیقات

لاہور(فری ہینڈ نیوز)لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے خلاف تحقیقات میں بڑی پیش رفت، لاہور میں صفائی کرنے والی ترک کمپنیوں البراک اور اوزپاک کا بڑا ریکارڈ نیب لاہور کو موصول ہوگیا۔لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے زیر انتظام البراک اور اوزپاک کے ریکارڈ کی ایک سو سے زائد فائلوں سے بھری گاڑی نیب لاہور آفس پہنچ گئی۔ذرائع کے مطابق نیب لاہورسالڈ ویسٹ کی مد میں مختلف بے ضابطگیوں کی تحقیقات کر رہا ہے، ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں ٹیم ڈے کے نام پر بوگس ادائیگیوں کا انکشاف بھی ہوا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کمپنی میں مینول سوئپنگ کے نام پر بھی بھاری رقوم خردبرد کی گئیں، اس کے علاوہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں گھوسٹ ملازمین کی بھرتیوں کی بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں