12

نواز حکومت نے خود ساختہ پالیسیاں بنائیں‘مراد علی شاہ

خیر پور(فری ہینڈ نیوز)وزیراعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ نواز حکومت نے خود ساختہ پالیسی بنوائی اور جس صوبے سے گیس نکلی وہاں گیس فراہم ہی نہیں کی گئی۔خیرپور میں کارکنو ں سے خطاب سے کرتے ہوئے سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ڈکٹیٹر نے 2002 سے غیر مقبول پارٹی کو اس حلقے سے جتوایا ہے۔انہوں نے کہا کہ حالیہ الیکشن میں عوام نیایک سیٹ کے سوا تمام سیٹس پیپلزپارٹی کو جتوائیں اور اگلے الیکشن میں عوام وہ ایک سیٹ بھی پیپلزپارٹی کو جتوائیں گے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ مقامی رہنماؤں کے مطالبات کے حل کے لیے زرداری صاحب نے ہدایات جاری کر دی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ آئندہ اس علاقے کے ساتھ ناانصافی نہیں ہونے دینگے، جس علاقے سے گیس نکلے گی پہلے وہاں فراہم کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں