14

حکومت رٹ قائم نہیں رکھ سکتی تو نیاپاکستان کیوں بنایا؟‘بلاول

کراچی(فری ہینڈ نیوز)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت رٹ قائم نہیں رکھ سکتی تو نیا پاکستان کیوں بنایا تھا؟ نیب سیاسی انتقام کے لیے بنایا گیا۔پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں بلاول بھٹو نے کہا کہ معیشت اور خارجہ پالیسی پر کوئی جواب نہیں دیا جاتا، اندرونی سیکیورٹی صورتحال پر یو ٹرن کے سوا کچھ نہیں، ہم گورنر راج جیسی دھمکیوں کو خاطر میں نہیں لاتے۔پی پی چیئرمین نے مزید کہاکہ عمران خان نے کہا تھا کشکول توڑیں گے، خود کشی کر لوں گا قرض نہیں لوں گا، حکومت کی کوئی خارجہ پالیسی نہیں جو ہے وہ بھیک مانگنے کی پالیسی ہے۔ان کا کہناتھاکہ تحریک انصاف 100 دن کے وعدے پورنے میں کامیاب ہوتی نظر نہیں آتی،دھمکیاں وہ دیتے ہیں جو خود کو غیر محفوظ تصور کرتے ہیں۔پی پی چیئرمین نے کہا کہ پنجاب میں ان کا وزیر اعلیٰ انتہائی کمزور ہے،مرکزی حکومت چند ووٹوں کے فرق سے بنی ہوئی ہے۔انہوں نے یہ بھی کہاکہ مہنگائی بڑھتی جارہی ہے، افراط زر اوپر جارہا ہے، حکومت نے پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ مہنگائی کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں