12

وزراء4 اپنی کارکردگی کے بارے میں جوابدہ ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد(فری ہینڈ نیوز)وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک مشکل صورتحال سے گزررہا ہے، ان شاء4 اللہ چھ ماہ میں واضح بہتری نظر آئے گی، وزرا کی کارکردگی کا جائزہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزرا اپنی کارکردگی کے بارے میں جواب دہ ہیں، پی ٹی آئی حکومت وزرا کی کارکردگی کا جائزہ لینے کی روایت کی بنیاد رکھے گی۔وزیر اعظم عمران خان سے خیبر پختونخوا کے ارکان اسمبلی نے وزیرا عظم آفس میں ملاقات کی۔اس موقع پر اسپیکر اسد قیصر، وزیر دفاع پرویز خٹک، وزیر مملکت علی محمد خان اور معاون خصوصی نعیم الحق بھی موجود تھے۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ احتساب سے خائف عناصر شور و غل کر رہے ہیں لیکن حکومت اس سے قطع نظر عوام سے کیے وعدوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے پر عزم ہے۔وزیرا عظم نے کہا ملک اس وقت مشکل صورتحال سے گزر رہا ہے لیکن ان شا اللہ چھ ماہ میں واضح بہتری دیکھنے میں ملے گی۔ امن و امان کا قیام اور قانون کی حکمرانی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف نے مشکل حالات میں حکومت سنبھالی، اولین ترجیح تھی کہ دوست ممالک کی مدد سے معیشت کو سہارا دیا جائے۔انہوں نے کہا کہ پچاس لاکھ گھروں کے منصوبہ سے جہاں لوگوں کو گھر کی سہولت ملے گی وہیں نوجوانوں کو روزگار کے مواقع بھی میسر آئیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں