12

راولپنڈی:ACمیڈم نعیم افضل کی عتیقہ اوڈھو کیس سننے کی معذرت مستردکردی

راولپنڈی(فری ہینڈ نیوز)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی نے اسسٹنٹ کمشنر سٹی میڈم نعیم افضل کی عتیقہ اوڈھوسے دو بوتل شراب برآمدگی کیس سننے سے انکارکی تحریری معذرت مستردکردی اوریہ کیس واپس بھجواتے ہوئے جلد میرٹ پر فیصلہ کا حکم دیا ہے۔واضح رہے کہ یہ مقدمہ7سال قبل4جون2011کو سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کے سوموٹو حکم پر تھانہ ایئرپورٹ پولیس نے درج کیا تھا، اس مقدمہ کے اب تک 10جج تبدیل ہوچکے ہیں اور یہ کیس تاحال زیر التواء ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں