15

بغداد میں پاکستانی زائرین کو پھنسے 3 دن ہوگئے

عراق(فری ہینڈ نیوز)بغداد ایئر پورٹ پر پاکستانی زائرین کو پھنسے 3 دن ہو گئے، زائرین کا کہنا ہے کہ حکومت وطن واپسی میں ان کی مدد کرے۔ایک سو سے زائد پاکستانی زائرین منگل سے بغداد ایئر پورٹ پر محصور ہیں، ان کا کہنا ہے کہ کاروان شاہ خراساں کے ٹریول ایجنٹ کی جانب سے بروقت ٹکٹ اور پاسپورٹ نہ دینے کے سبب وہ مشکل میں ہیں، سخت سردی میں بچے، بوڑھے اور خواتین فرش پر سونے پر مجبور ہیں۔زائرین کا کہنا ہے کہ ان کے پاس کھانے پینے اور واپسی کے ٹکٹ کے لیے رقم نہیں ہے، کئی افراد بیمار ہوگئے ہیں، حکومت وطن واپسی میں ان کی مدد کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں