12

بغلان میں افغان فورسز کا آپریشن،16 طالبان جنگجو ہلاک

بغلان(فری ہینڈ نیوز)افغانستان کے صوبے بغلان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 16 طالبان جنگجو مارے گئے۔افغان فورسز اور غیر ملکی فورسز نے طالبان کے خلاف بغلان کے علاقے دند غوری میں مشترکہ آپریشن کیا،چار روز سے جاری آپریشن میں 16 طالبان جنگجو ہلاک اور 19 زخمی ہو گئے۔آپریشن میں زمینی اور فضائی دونوں طرح کی کارروائی کی گئی۔بغلان پولیس کے دعوے کے مطابق آپریشن کے دوران کئی گاؤں طالبان کے قبضے سے چھڑا لئے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں