12

بھارت: چھتیس گڑھ، بس میں دھماکا، 5 افراد ہلاک

انڈیا(فری ہینڈ نیوز)بھارت میں مسافر بس پر ماؤ باغیوں کے بم حملے کے نتیجے میں 2 سکیورٹی اہلکاروں سمیت 5 افراد ہلاک ہو گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کی ریاست چھتیس گڑھ میں ماؤ باغیوں نے بس پر بارودی مواد پھینکا جس کے نتیجے میں دھماکا کر دیا۔دھماکے میں 2سیکیورٹی اہلکار اور 3شہری ہلاک ہو گئے، چھتیس گڑھ میں 4 روز بعد ضمنی انتخابات ہیں جس کے لیے سکیورٹی اہلکاروں کی ٹیم بھیجی گئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں