12

وادی نیلم ،جیپ کھائی میں گرنے سے 3 بچے جاں بحق

نیلم(فری ہینڈ نیوز)وادی نیلم آزاد کشمیر کے علاقہ مرناٹ کے مقام پر جیپ کھائی میں جاگری، 3 بچے جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔ڈپٹی کمشنر نیلم راجہ شاہد محمود کے مطابق جیپ علاقہ مرناٹ سے پھلاوئی جارہی تھی کہ موڑ کاٹتے ہوئے کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں گورنمنٹ ہائی اسکول پھلاوئی کے 3طالبعلم جابحق اور 5 زخمی ہوگئے۔ذرائع کے مطابق جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کی عمریں 10 سے 15سال کے درمیان بتائی جاتی ہیں۔ زخمیوں کو ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کو طبی امداد دی جارہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں