14

مل کر کام کرنے کیلئے فیصل واوڈا کو خوش آمدید‘

سکھر(فری ہینڈ نیوز)وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ اللہ کا شکر ہے کہ سندھ میں کوئی سیاسی بے چینی نہیں، فیصل واوڈا مل کر کام کرنے کے خواہش مند ہیں تو انہیں خوش آمدید کہوں گا۔سکھر بیراج کے دورے پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ اصل میں بے چین لوگوں کی نیندیں حرام ہیں، عوام نے پیپلز پارٹی پر پہلے سے بڑھ کر اعتماد کیا ہے۔وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ فیصل واوڈا نے پہلے سندھ حکومت کو وال بند کرنے کی دھمکی دی تھی اب اگر وہ معلومات لینا چاہتے ہیں اور مل کر کام کرنے کے خواہش مند ہیں تو انہیں خوش آمدید کہوں گا۔انہوں نے کہا کہ کسی پر بلاوجہ الزام لگانا نہیں چاہئے، پانی کی قلت قدرتی ہے اور اگر فروری میں برسات نہ ہوئی تو پانی کا مسئلہ مزید سنگین ہوجائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں