11

حکومت نے مولوی صاحب سے کیا این آر او کیا ؟‘

کراچی(فری ہینڈ نیوز)پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے تو الزام عائد کرنے والوں کے ساتھ این آر او کرلیا ، مولوی صاحب نے جو زبان استعمال کی ہے، ان کی ساتھ این آر او کیا ہے۔خیر پور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر آصف زرداری نے اپنے ہمراہ بیٹھے منظور وسان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ وسان صاحب کا خواب کہتا ہے کہ حکومت اپنی مدت پوری نہیں کرے گی۔آصف زرداری نے کہا کہ اب یہ ہزار بارہ سو غریب لوگوں کو پکڑ لیں گے، یہ ہمیشہ یو ٹرنز لیتے ہیں ، آگے دیکھیں کیا ہوتا ہے‘ انہوں نے کہا کہ وہ نہیں سمجھتے کہ ملک میں کوئی بیرون سرمایہ کاری لانا چاہئے یا آئی ایم ایف کے پاس جانا چاہئے، عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیا گیا ، ہر چیز کی قیمت ڈبل ہوگئی ہے۔سابق صدر نے کہا کہ کوئی بیوروکریٹ اس حکومت کے ساتھ کام کرنے پر تیار نہیں، اس سوال پر کہ ضمانت پر رہائی کے بعد سے نواز شریف اور مریم نواز خاموش ہیں، آصف زرداری نے جواب دیا کہ ہوسکتا ہے صورتحال کو ٹھنڈا کر رہے ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں