10

ریاست کی رٹ چیلنج کرنے والوں کیخلاف کارروائی ہو گی،شہریار آفریدی

اسلام آباد(فری ہینڈ نیوز)وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستانیوں کے خلاف طاقت کے استعمال کا تصور بھی نہیں کر سکتے، نئے پاکستان میں پاکستانیوں پر گولی اور ڈنڈے نہیں چلیں گے، انہیں گلے لگائیں گے۔سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نظر ثانی کی اپیل میں جانا ہر پاکستانی کا حق ہے، کچھ سیاسی جماعتوں کے کارکنوں نے جلاؤ گھیراؤ کیا، تحریک لبیک والوں نے شر پسندوں کو پہچاننے سے انکار کر دیا، جو ریاست کی رٹ کو چیلنج کرے گا اس کے خلاف کارروائی ہو گی۔وزیرمملکت نے کہا کہ ریاست کی رٹ چیلنج کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہو گی،احتجاج کیدوران قانون ہاتھ میں لینے والوں کو معاف نہیں کیا جائیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں