9

مولانا سمیع الحق قتل کی تحقیقات کے لیے کمیٹی بنائی جائے ، رانا مشہود

فیصل آباد(فری ہینڈ نیوز)پنجاب اسمبلی میں رانا مشہود نے مولانا سمیع الحق کے قتل کی تحقیقات کے لیے کمیٹی بنانے کا مطالبہ کردیا۔مسلم لیگ ن کے رہنما رانا مشہود نے کہا کہ کمیٹی بنا کردودھ کا دودھ اور پانی کا پانی کیاجائے۔اسمبلی اجلاس میں وزیرقانون راجابشارت نے مولاناسمیع الحق کے قتل کی تحقیقات جلدمکمل ہونے کی یقین دہانی کروائی۔انہوں نے کہا کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، جلد پیشرفت سامنے آئیگی،،قاتل جہاں بھی ہوں انھیں گرفتارکیاجائیگا۔راجابشارت نے کہا کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹاجائیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں