14

سرکاری خرچ پر وفاقی وزراء کے بیرون ملک علاج پر پابندی عائد

اسلام آباد(فری ہینڈ نیوز)وزیراعظم نے سرکاری خرچ پر وفاقی وزراء ، وزراء مملکت کے بیرون ملک علاج پر پابندی لگادی، تمام وفاقی مشیروں اور معاونین کے سرکاری خرچ پر بیرون ملک علاج پربھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔ وفاقی سیکرٹریز اور دیگر سنیئر حکام پر بھی بیرون ملک علاج کرانے پر پابندی عائد کی گئی۔وزیر اعظم عمران خان نے ہدایت دی ہے کہ سرکاری خرچ پر بیرون ملک علاج کرانے کی کوئی درخواست قبول نہ کی جائے،وزیر اعظم کی ہدایت کے مطابق کسی محکمے یا اتھارٹی کا سربراہ یا وفاقی سیکرٹری بھی سرکاری خرچ پر بیرون ملک علاج نہیں کرا سکیں گے۔وزیراعظم کے حکم پر بیرون ملک علاج پر فوری پابندی کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں