12

اعظم سواتی کے فارم ہاؤس پر تجاوزات کا نوٹس

اسلام آباد(فری ہینڈ نیوز)کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارتی (سی ڈے اے) نے سائنس و ٹیکنالوجی کے وزیر اعظم سواتی کے فارم ہاؤس پر تجاوزات کا نوٹس لیتے ہوئے اعظم سواتی کی اہلیہ کو نوٹس جاری کردیا۔اعظم سواتی کی اہلیہ پر فارم ہاؤس پر غیر قانونی تعمیرات قائم کرنے کا الزام ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سی ڈی اے نے اعظم سواتی کے فارم ہاؤس پر تجاوزات کا نوٹس لیتے ہوئے انکی اہلیہ کو نوٹس جاری کر دیا۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اعظم سواتی کی اہلیہ نے سی ڈی اے اراضی پر تجاوزات قائم کیں اور فارم ہاؤس پر غیر قانونی بیسمنٹ بنائی، 5 روز میں تجاوزات کا خاتمہ نہ کیا تو گرا دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں