11

پاک فوج کے کیپٹن ضرغام کو خوشاب میں سپرد خاک کردیا گیا

خوشاب(فری ہینڈ نیوز)ضلع مہمند میں بم کو ناکارہ بنا تے ہوئے جا م شہادت نو ش کرجانے والے پاک فوج کے کیپٹن ضرغام کو خوشاب میں ان کے آبائی علاقے میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔پاک فو ج کے شہید 25 سالہ کیپٹن ضرغام کی نماز جنازہ سرگودھا میں پی اے ایف روڈ پر واقع ٹیکنیکل کالج کے گراؤنڈ میں ادا کی گئی، نما ز جنازہ میں فوجی و سول حکام، شہید کے عزیزواقارب اور علاقے کے لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔سرگودھا میں نماز جنا ز ہ کے بعد شہید کی میت آبائی علاقے خوشاب روانہ کردی گئی ۔ جہاں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ شہید کو سپرد خاک کردیا گیا۔صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی اور آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کی جانب سے قبر پرپھولوں کی چادریں چڑھائی گئیں اور پاک فوج کے دستے نے سلامی دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں