12

این آر او دے دیں توماحول ٹھیک ہوجائے گا ، فواد چوہدری

لاہور(فری ہینڈ نیوز)وفاقی وزیر داخلہ فواد چوہدری نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ کہتے ہیں ماحول خراب ہے،انہیں این آر او دے دیں توماحول ٹھیک ہوجائے گا، یہ جو مرضی کہتے رہیں لیکن ہم مک مکا کا کھیل نہیں کھیلیں گے۔انہوں نے کہاکہ ان سے پیسوں اور اثاثوں کا نہ پوچھیں، ماحول بڑا اچھا ہے، جھگڑا صرف یہ ہے کہ حکومت ان کے کیسز پر ہاتھ ہلکا کردے۔فواد چوہدری نے یہ بھی کہا کہ ن لیگ کا شہباز شریف کو پی اے سی کا چیئرمین بنانے کا مطالبہ اتنا ہی غیر اخلاقی ہے جتنی ان کی پانچ سال کی کارکردگی اور حرکتیں ہیں۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ سابق قائد حزب اختلاف کو پچھلے دور میں بڑی مراعات حاصل تھیں،، ان کو ڈھیل دے دیں، مقدمات ختم کر دیں تو ماحول ٹھیک ہو جائے گا، لوگوں کو ان کی شکلیں ہی پسند نہیں ہیں۔اعظم سواتی کے استعفی کے معاملے پر انہوں نے کہا کہ اعظم سواتی وزیر ہیں تو استعفیٰ کیوں دیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم کے چین کے کامیاب دورے کی تفصیلات کچھ روز میں سامنے آ جائیں گی، آسیہ بی بی معاملے کی نظر ثانی پٹیشن پر فیصلہ سپریم کورٹ نے کرنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں