11

بیرونی دباؤ پر کیا جانے والا کوئی فیصلہ قبول نہیں، فضل الرحمان

کراچی(فری ہینڈ نیوز)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ بیرونی دباؤ پر کیا جانے والا کوئی فیصلہ قبول نہیں، عوامی عدالت نے بیرونی دباؤ پر کیا گیا فیصلہ مسترد کردیا ہے۔کراچی میں متحدہ مجلس عمل کی جانب سے تحفظ ناموس رسالت مارچ کا اہتمام کیا گیا۔ مولانا فضل الرحمان نے مارچ کے شرکا سے خطاب میں کہا کہ مقتدر ادارے سن لیں، ناموس رسالت پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ احتجاج اس بات پر ہے کہ حکمرانوں نے ہماری آزادی ، خود مختاری اور اداروں کے اختیار پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔مارچ سے پروفیسر ساجد میر، مولانا غفور حیدری، شاہ اویس نورانی، معراج الہدیٰ صدیقی، علامہ شبیر حسین میسمی، خالد سومرو اور دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔مقررین نے مولانا سمیع الحق کے قاتلوں کی فوری گرفتاری اور کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ بھی کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں