20

طالبات کی چھڑی سے پٹائی، ریحام خان نے ویڈیو جاری کردی

اسلام آباد(فری ہینڈ نیوز)ریحام خان نے طالبات کو چھڑی سے مارنے والے ٹیچر کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ریحام خان نے ایک ویڈیو جاری کی ہے،جس میں بچوں پر جسمانی سزا کی مذمت کی ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک اسکول ٹیچر طالبات کو چھڑی سے مار رہا ہے۔انہوں نے اپنے پیغام میں اسکول ٹیچر کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا اور کہا کہ پاکستان میں پہلے ہی 2 کروڑ 20 لاکھ سے زائد بچے اسکول نہیں جاتے۔ریحام خان نے مزید کہا کہ جو بچے اسکول جاتے ہیں ان کے ساتھ ٹیچر ایسا سلوک کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں