20

پانی ہمارے لئے لائف لائن ہے‘فیصل واوڈا

لاہور(فری ہینڈ نیوز)وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ پانی ہمارے لئے لائف لائن ہے ڈیمز کی تعمیر میں وسائل کی کمی آڑے نہیں آنے دیں گے۔فیصل واوڈا نے لاہور میں چوہدری شجاعت حسین،چوہدری پرویز الٰہی اور چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ مزمل حسین سے الگ الگ ملاقات کی جس میں مختلف آبی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ پانی کے ذخائر کے حوالے سے کوئی غفلت نہیں ہوگی وزیراعظم سمیت تمام ادارے ڈیمز کی تعمیر کے حوالے سے یکساں سوچ رکھتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت عوامی مسائل کے حل کیلئے بھر پور اقدامات میں مصروف ہے، وزیراعظم نے ملکی معاملات کی درست سمت کاتعین کردیا ہے۔چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ عمرا ن خان کے ہاتھ مضبوط کرنا ملک اورعوام کے مفاد میں ہے جبکہ چیئرمین واپڈا کا کہنا تھا کہ بھاشااورمہمند ڈیم پر آئندہ برس کے آغاز پر کام شروع ہوجائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں