19

کامیڈی فلم میری پوپنز ریٹرن کا لاس اینجلس میں پریمیئر

لاس اینجلس(فری ہینڈ نیوز)ہالی و وڈ کی کامیڈی سے بھرپور نئی میوزیکل فینٹسی فلم میری پوپنز ریٹرن کا لاس اینجلس میں رنگا رنگ ورلڈ پریمیئر بھی منعقد کیا گیا جس میں فلم کی کاسٹ نے ریڈ کارپٹ پر جلوے بکھیرے اورمداحوں کا شکریہ ادا کیا۔فلم کی مرکزی کاسٹ سمیت 60کی دہائی کی فلم میری پوپنزمیں مرکزی کرداروں میں جلوہ گر ہونیوالے اداکار بھی اس تقریب میں شرکت کے لئے پہنچے اور پرانی یادوں کو تازہ کیا۔ہدایتکارروب مارشل کی اس فلم میں سیاہ لباس میں خاتون ایک پر اسرار جادوئی چھتری کی مدد سے فضا میں اْڑان بھرتی ہیں۔آنجہانی برطانوی رائٹرP L. Traversکے ناول سے ماخوذ اس فلم کوجان ڈیلیوکا اور روب مارشل نے پروڈیوس کیا ہے جبکہ فلم کی کاسٹ میں ایمیلی بلنٹ، لِن مرینڈا، بین ویشاہ،ایمیلی مورٹیمر، جیول ڈاؤسن اورجولی والٹر ج؛لوہ گر ہو رہے ہیں۔ سنسنی خیز مناظر سے بھرپور یہ میوزیکل کامیڈی فلم رواں سال والٹ ڈزنی اسٹودیوز اور موشن پکچرز کے تحت25دسمبر کو سنیما گھروں میں دھوم مچانے آرہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں