40

اٹلی:حضور اکرمؐ نے امت کو اتحاد واتفاق کا درس دیا،ظفر گورائیہ

اٹلی(نمائندہ فری ہینڈ نیوز) سینئر رہنماء پاکستان مسلم لیگ ن پراتو اٹلی ظفر گورائیہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حضور اکرمؐ نے امت کو اتحاد و اتفاق کا درس اور باہمی احترام و یگانگت کی تاکید کی ،قومی یکجہتی کا اولین تقاضا ہے کہ ہم نبی پاکؐ کے اسوہ حسنہ کو مشعل راہ بنا لیں ،نبی کریم ﷺ سے محبت ہمارے ایمان کی اساس ہے ،اور آپؐ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہی ہم دنیا و آخرت میں کامیاب ہو سکتے ہیں ،ہر دور اور زمانہ کے ہر لمحہ میں آپؐ کا نور چمک رہا ہے ،اور تاقیامت چمکتا رہے گا ،زندگی کی کوئی جہت دیکھ لیں ،آپ کو کوئی مسئلہ در پیش ہو سیرت النبی ؐ کی طرف رجوع کریں آپ کا مسئلہ حل ہو جائے گا ،انہوں نے کہا کہ قومی یکجہتی کی جتنی ضرورت آج تھی پہلے کبھی نہ تھی ،ہم تفرقوں میں بٹے ہوئے ہیں ،اور دین پر ا پنی اجارہ داریاں قائم کر رکھی ہیں ،قومی یکجہتی یہ ہے کہ امیر و غریب میں کوئی تفریق نہ ہو یہ دین اسلام کی بھی خصوصیت ہے نبی کریم ؐ نے رنگ و نسل کی تفریق کا خاتمہ کر دیا اور امت کو ایک ہونے کا درس دیا ،آپ ؐ ہر زمانے اور تمام انسانیت کے لئے ہدایت کا سر چشمہ ہیں نبی اکرمؐ کی ذات مبارکہ ہم سب کے لئے لائق تقلید ہے ،تحفظ ناموس رسالت کے لئے ہم اپنا تن من دھن قربان کر دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں