17

UOGمیںGREانٹرنیشنل ٹیسٹ ؍ فلبرائٹ سکالرشپ کے حوالہ سے طلبہ کو آگاہی فراہم کرنے کیلئے ایک تعارفی سیمینار

گجرات(نمائندہ فری ہینڈ نیوز)یونیورسٹی آف گجرات میں جی آر ای انٹرنیشنل ٹیسٹ ؍ فلبرائٹ سکالرشپ کے حوالہ سے طلبہ کو آگاہی فراہم کرنے کیلئے ایک تعارفی سیمینار کا اہتمام کیا گیا۔ اس تعارفی سیمینار کا انعقاد سٹوڈنٹس سروسز سنٹر نے یونائیٹڈ اسٹیٹس ایجوکیشنل فاؤنڈیشن پاکستانUSEFPکے اشتراک سے کیا تھا۔ اس سیمینارکا مقصد ان طلبا و طالبات اور اساتذہ، جو بیرون ملک اعلیٰ تعلیم کے حصول کے سلسلہ میں سر گرم ہیں ،کو گریجوایٹ ریکارڈ ایگزامینشین نیز فلبرائٹ سکالرشپ کے سلسلہ میں معلومات فراہم کرنا اور راہنمائی و معاونت مہیا کرنا تھا۔ اس سیمینار میں جامعہ گجرات کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے تقریباً100کے قریب طلبا وطالبات اور فیکلٹی ممبرز نے شرکت کی۔ ان طلبا و طالبات کا تعلق بی ایس، ایم ایس سی اور ایم فل کی کلاسوں سے تھا۔ اس تربیتی سیمینارکے فوکل پرسن SSCجامعہ گجرات کے بلال اشرف تھے ۔USEFPکے امان بشیر نے جی آر ای اور فلبرائٹ سکالرشپ کے حوالہ سے طلبہ و اساتذہ کو مفید معلومات بہم پہنچائیں۔ پاکستان فلبرائٹ پروگرام کے تحت سکالرشپ حاصل کرنیوالے طلبا و طالبات کو حکومت امریکہ کی جانب سے مکمل مالی معاونت فراہم کرتے ہوئے میرٹ پر وظائف مہیا کیے جاتے ہیں۔ یاد رہے کہ جامعہ گجرات ایک ورلڈ کلاس یونیورسٹی بننے کی راہوں پر گامزن ہے۔ یہاں کے فارغ التحصیل طلبا و طالبات کی ایک بہت بڑی تعداد بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے کی خواہاں ہوتی ہے اس لیے جہاں اور بہت سے شعبہ جات میں جامعہ گجرات اپنے طلبا و طالبات و اساتذہ کی بہترین راہنمائی کا فریضہ سر انجام دے رہی ہے وہاں یہ بھی ضروری سمجھا گیا ہے کہ بیرون ملک اعلیٰ تعلیمی اداروں میں داخلہ حاصل کرنے کے لیے طلبا و طالبات اور اساتذہ کو راہنمائی مہیا کرتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں