16

سمندر کا کنگ ،ڈی سی کامکس کی نئی ایڈونچر فلم ‘ایکوامین ‘کا ٹریلر جاری

لاس اینجلس(فری ہینڈ نیوز)ڈی سی کامکس کے مشہور کردار ایکوامین پر مبنی نئی ہالی وڈ سپر ہیرو ایکشن ایڈونچر فلم ‘ایکوامین ‘کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ہدایتکارجیمز وان کی اس سنسنی خیز فلم کی کہانی ایک ایسے سپر ہیرو کردار کے گرد گھوم رہی ہے جو دنیا کے سمندروں پرحکومت کرتا ہے اور دشمنوں سے بچاتے ہوئے حفاظت کرتا ہے۔غیر معمولی صلاحیتوں کا مالک ایکوامین اٹلانٹس کے پانیوں پر حکومت کرتاہے۔تاہم جب زمین پر جاری برائی کی طاقتوں سے جنگ پانی کا رخ کرلیتی ہے تو اس وقت ایکوامین اپنی ذمہ داری نبھاتے ہوئے اس بدی کی قوتوں کا مقابلہ کرتا ہے۔ پیٹر سیفران اور روب کوون کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والے اس سپر ہیروفلم میں مرکزی کردار معروف ہالی وڈ اسٹار جیسن ممووا نبھا رہے ہیں جن کے علاوہ امبر ہیرڈ،ڈولف لنگرین ، ولیئم ڈیفوئے ،پیٹرک ولسن اور نکول کڈمین سمیت کئی فنکار اہم کرداروں میں جلوہ گر ہو رہے ہیں۔ایک سو ساٹھ ملین ڈالرکی لاگت سے مکمل ہونیوالی یہ سپر ہیرو ایکشن ایڈونچرڈی سی انٹرٹینمنٹ اور وارنر بروس کے بینر تلے رواں سال 21دسمبر کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائیگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں