17

قاہرہ میں دفاعی نمائش کا آغاز

قاہرہ(فری ہینڈ نیوز)مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں سالانہ دفاعی نمائش کا آغاز ہو گیا ہے جس میں بری، بحری اور فضائی دفاع کیلئے کارآمد جدید اسلحے اور آلات پیش کئے گئے ہیں۔ قاہرہ کے ایگزیبیشن ہال میں جاری اس سالانہ بین الاقوامی نمائش میں41ممالک کی373 دفاعی کمپنیاں حصہ لے رہی ہیں جنہوں نے اپنے تیار کردہ جدید ہتھیار ، آبدوزیں، ا یئر بیس، بکتر بند گاڑیاں، ہیلی کاپٹرز، جدید ترین ڈرونز،میزائل لانچرز اور بحر ی جہازوں کے ماڈلز بھی پیش کئے ہیں۔چار روزہ نمائش میں ترکی کی اعلیٰ سطحی فوجی قیادت کے علاوہ دیگر ممالک کے وفود بھی شرکت کرینگے اورجدید اسلحے اور آلات کا جائزہ لیں گے جو5دسمبر تک جاری رہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں