25

2018ء میں خواتین کیلئے خطرناک ترین ملک بھارت قرار،بین الاقوامی رپورٹ

انڈیا(فری ہینڈ نیوز)سال 2018ء میں بھارت خواتین کے لیے سب سے خطرناک ملک ثابت ہوا، بین الاقوامی خبر رساں ادارے تھامسن رائٹرز فاؤنڈیشن نے خواتین کیلئے خطرناک ترین ممالک کی فہرست جاری کر دی۔رائٹرز فاؤنڈیشن کے سروے کے مطابق 2018ء4 میں خواتین کے لیے خطرناک ترین ممالک کی فہرست میں افغانستان دوسرے نمبر پر ہے۔اس فہرست میں شام تیسرے، صومالیہ چوتھے اور سعودی عرب پانچویں نمبر پر ہے، جب کہ لسٹ میں پاکستان کا نمبر چھٹا ہے۔ایک اندازے کے مطابق دنیا بھر میں ہر تین میں سے ایک خاتون کو زندگی میں کبھی نہ کبھی جنسی یا جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں