15

کراچی، جونا مارکیٹ برتن گلی میں تجاوزات کیخلاف آپریشن

کراچی(فری ہینڈ نیوز)کراچی کے علاقے اولڈ سٹی ایریا میں جونا مارکیٹ کی برتن گلی میں تجاوزات کے خلاف آج بھی آپریشن کیا گیا۔شام تک علاقے میں موجود دکانوں کے باہر بنائی گئی تمام تجاوزات کو صاف کر دیا جائے گا۔بلدیہ اعظمیٰ کراچی کے عملے نے بھاری اور ہلکی مشینوں کی مدد سے اولڈ سٹی ایریا میں جونا مارکیٹ کی برتن گلی میں تجاوزات کو صاف کیا، تجاوزات کو صاف کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔میٹرو پولیٹن کمشنر کراچی کے مطابق کھجور بازار کے دکانداروں نے ابھی مزید کچھ وقت مانگا ہے، کاغذی بازار میں شام تک دکانوں کے باہر بنائے گئے تجاوزات کو صاف کر دیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں