19

کامیاب کلیئرنس آپریشنز سے سکیورٹی کی صورتحال بہتر ہوئی، آئی ایس پی آر

راولپنڈی(فری ہینڈ نیوز)ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفورنے کہا ہے کہ کامیاب کلیئرنس آپریشنز سے ملک کی سکیورٹی صورتحال بہت بہتر ہوئی ہے، ہم اب استحکام کی طرف گامزن ہیں، پاکستان سرحدوں کے پار بالخصوص افغانستان میں امن کا خواہاں ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان میں مقیم غیر ملکی میڈیا کے صحافیوں نے میجر جنرل آصف غفور سے ملاقات کی۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے غیر ملکی میڈیا کے صحافیوں کو پاکستان میں سیکیورٹی صورتحال اور جاری آپریشنز پر بریفنگ دی۔میجر جنرل آصف غفور نے غیرملکی میڈیا کیصحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری پاکستان کو یہاں مقیم اپنے رپورٹرز کے ذریعے دیکھتی ہے، اس لئے توقع رکھتے ہیں کہ آپ پاکستان میں بہتر ہوئے امن و استحکام کو اجاگر کریں گے، اس سے غیر ملکی سرمایہ کاری کے مواقع پیدا ہوتے ہیں۔میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ میڈیا کا پاکستان میں حقیقی مثبت سرگرمیوں کو اجاگر کرنے میں بہت اہم کردار ہے۔ملاقات میں پاک افغان سرحد سے متعلق امور اور لائن آف کنٹرول کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں