20

میلاد مصطفی ؐخوش قسم انسان مناتے ہیں‘صاحبزادہ پیر محمد کاشف چشتی

گجرات(نمائندہ فری ہینڈ نیوز)میلاد مصطفی ﷺ خوش قسم انسان مناتے ہیں اور جو لوگ ان محافل میں شریک ہوتے ہیں ان پر اللہ تعالیٰ کا خاص انعام ہوتا ہے ان خیالات کا اظہار ممتاز عالم دین سجادہ نشین آستانہ عالیہ بھٹی کے شریف صاحبزادہ پیر محمد کاشف چشتی نے گزشتہ روز 20ویں سالانہ عظیم الشان محفل نعت عقیدت کے پھول کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بزم لبیک یا رسول اللہ ﷺ کے نوجوان عمر شریف قادری کی سربراہی میں فروغ عشق مصطفی ﷺ کیلئے کام کر رہے ہیں یہ ایک تاریخی محفل نعت ہے جس میں پاکستان کے مایہ ناز علمائے کرام و مشائخ عظائم شریک ہوتے ہیں اور میرے والد محترم پیر محمد عارف چشتی کی عمر شریف قادری سے خصوصی محبت و پیار تھا اور ہم اسی مشن کے تحت حاضر ہوتے ہیں اور جو لوگ میلاد کی محافل سجاتے ہیں یا ان میں شریک ہوتے ہیں ان پر اللہ تعالیٰ خصوصی انعام و اکرام کی بارش کرتا ہے ۔ یہ محافل ہمیں جہاں فروغ عشق مصطفی ﷺ سکھاتی ہیں وہیں ہمیں نماز روزہ و دیگر اسلامی احکامات پر عمل پیرا ہونے کا درس بھی دیتی ہیں دنیا میں وہی لوگ کامیاب ہوتے ہیں جو تنہائی میں اللہ کو راضی کرتے ہیں اس موقع پر ملک کے ممتاز ثناء خوانِ رسول نے بھرپور انداز میں شرکت کی اور بزم لبیک یا رسول اللہ ﷺکے نوجوانوں کے جذبہ و عقیدت کو سراہا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں