15

تعلیم معاشرے کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہے‘پیرسعید شاہ گجراتی

گجرات(نمائندہ فری ہینڈ نیوز)سجادہ نشین آستانہ عالیہ شہنشاہ ولایت پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی نے کہا ہے کہ تعلیم معاشرے کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور علماء کرام لوگوں کو قرآن و حدیث کی تعلیم دے کر مقدس فریضہ سرانجام دیتے ہیں ہم سب کا فرض ہے کہ دین کی تعلیم دینے والوں کی حوصلہ افزائی کریں وہ گزشتہ روز موضع کوٹلہ سارنگ میں شاہ چراغ اکیڈمی کے زیر اہتمام جامع شاہ جماعت و فالکن پبلک سکول کے دورہ کے دوران کیا ان کا استقبال صاحبزادہ پیر سید مزمل حسین شاہ جماعتی صدر مرکزی علماء کونسل یوکے نے کیا انہوں نے کہا کہ کوٹلہ سارنگ جیسے قصبہ میں ایک شاندار تعلیمی ادارہ جس میں دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ مذہبی تعلیم بھی دی جاتی ہے بہت بڑا کارنامہ ہے پیر سید مزمل حسین جماعتی اور ان کی ٹیم کی کاوشیں قابل تحسین ہیں ہم ان کو مبارک باد پیش کرتے ہیں ، پیر سید مزمل حسین شاہ جماعتی نے کہا کہ اس علاقہ میں بچوں کی بہتر تعلیم و تربیت کی فراہمی میرا مشن ہے اور اس مشن کے تحت یہ ادارہ قائم کیا ہے جس میں بچوں کو تمام تر سہولیات فراہم کی جاتی ہیں اس موقع پر علامہ ضیاء اللہ اشرفی ، ڈاکٹر رزاق احمد غفاری و دیگر بھی موجود تھے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں