18

بچوں کو تفریح کی سہولیات فراہم کرنا ہم سب کا فریضہ ہے‘عفت کمال

گجرات(نمائندہ فری ہینڈ نیوز)بچوں کو تفریح کی سہولیات فراہم کرنا ہم سب کا فریضہ ہے ان خیالات کا اظہار ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر پاپولیشن ویلفےئر عفت کمال نے گزشتہ روز سینٹ میرز سکول میں پاپولیشن ویلفےئر ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام فن فےئر کے موقع اظہار خیال کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اگر نوجوان نسل کی بہتر انداز میں راہنمائی کی جائے اور حوصلہ افزائی کی جائے تو وہ ترقی کی منازل باآسانی طے کر سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ سینٹ میرز سکول میں بچوں کی بہترین تعلیم و تربیت کیلئے کام ہوتا ہے اور پاپولیشن ویلفےئر ڈیپارٹمنٹ نوجوان نسل کی حوصلہ افزائی کیلئے اقدامات کرتا رہے گا اس موقع پر ڈاکٹر دانیا ، سائیکالوجسٹ مس روبیل ، ڈاکٹر رزاق احمد غفاری ، وسیم و دیگر بھی موجود تھے اس موقع پر بچوں نے خوبصورت انداز میں ٹیلبو پیش کیے جنہیں لوگوں نے بے حد سراہا بچوں نے مختلف پروگراموں میں حصہ لیا جن میں ٹیبلو ، ملی نغمات ، کلام اقبال ، و دیگر شامل تھے ۔بچوں کیلئے کھانے پینے کے سٹالز اور جھولے بھی لگائے گئے تھے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں