18

صنعتی نمائش کے انعقاد کیلئے چیمبر آف کامرس کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائینگی‘DCڈاکٹر خرم شہزاد

گجرات(نمائندہ فری ہینڈ نیوز)ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے ہدایت کی ہے کہ وزیر اعظم شکایات سیل اور چیف منسٹر شکایات سیل سے موصول ہونیوالی عوامی شکایات کا ترجیحی بنیادوں پر ازالہ کرکے رپورٹ متعلقہ پورٹل پر اپ لوڈ کی جائیں،صنعتی نمائش کے انعقاد کیلئے چیمبر آف کامرس کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی، ٹریفک پولیس جلالپور جٹاں کے شہریوں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے مقررہ اوقات میں ہیوی ٹریفک کو بائیپاس کیطرف موڑنے کیلئے اقدامات کرے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیر اعظم پورٹل اور وزیر اعلی پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب کیطرف سے موصول ہونیوالی شکایات پر عمل درآمد کے جائزہ اجلاس، چیمبر آف کامرس کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز ڈاکٹر رانی حفصہ کنول، ملک غضنفر علی اعوان، اسسٹنٹ کمشنر سرائے عالمگیر عمران بشیر،اے سی کھاریاں فیصل مانگٹ، صدر چیمبر آف کامرس عامر نعمان ، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر زاہد تنویر،ڈی ایس پی ٹریفک سہیل فاضل، چیف آفیسرز عظمت قدیر وڑائچ، محمود اقبال گوندل و دیگر بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے ہدایت کی کہ اسسٹنٹ کمشنرز متعلقہ تحصیلوں کے حوالے سے شکایات کے ازالے اور بروقت رپورٹ کے لئے فوکل پرسن ہونگے جو تمام محکموں کے ہفتہ وار میٹنگز کرکے عمل درآمد کا جائزہ لیں گے۔ چیمبر آف کامرس کے وفد سے ملاقات کے دوران انہوں نے ڈی ایس پی ٹریفک کو ہدایت کی کہ رش کے اوقات میں جلالپور جٹاں جانیوالی ہیوی ٹریفک کو بائی پاس کیطرف موڑ دیا جائے، ریت مٹی لیجانیوالی ٹریکٹر ٹرالی پر ترپال لازمی ہوگی ، خلاف ورزی کرنیوالے ڈرائیورز کے خلاف ایکشن لیا جائے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ گجرات کے شہریوں کو تفریحی سہولیات کی فراہمی کیلئے صنعتی نمائش کیساتھ دیگر پروگرامز کا بھی انعقاد کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ جلالپور جٹاں کیلئے ریسکیو1122کی ایمبولینس موجود ہیں ، سول ہسپتال میں سہولیات کا جائزہ لیکر ان میں بہتری کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں