10

ڈاکٹر زاہد تنویر نےTHQڈنگہ،RHCڈنگہ،RHCدلانوالہ‘BHUکھوجہ کا اچانک دورہ کیا

گجرات(نمائندہ فری ہینڈ نیوز)چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر زاہد تنویر نے ٹی ایچ کیو ڈنگہ،آر ایچ سی ڈنگہ،آر ایچ سی دلانوالہ، بی ایچ یو کھوجہ کا اچانک دورہ کیا، ڈاکٹرز و سٹاف کی حاضری، صفائی کی صورتحال چیک کی اور مریضوں سے فراہم کی جانیوالی سہولیات بارے دریافت کیا۔ ڈپٹی کمشنر گجرات کی ہدایت پر دورہ کے موقع پر سی ای او ہیلتھ نے ہسپتالوں کے ایمرجنسی، میڈیکل ، سرجیکل وارڈز ، ڈسپنسری کا بھی معائنہ کیا اور ادویات کا ریکارڈ چیک کیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ڈاکٹرز و طبی عملہ مریضوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے دستیاب وسائل کو بہتر طریقے سے برؤے کار لائے، ہر مریض کا تسلی سے چیک اپ کیا جائے، میڈیکل ہسٹری معلوم کی جائے ، انہیں مفت ادویات کی فراہمی استعمال کا طریقہ اور حسب ضرورت آئندہ چیک اپ کی تاریخ بارے بھی آگاہ کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں