17

بھابی کو قتل کرنیوالا دیور‘پولیس نے بہترین عرصہ ایک ماہ سے روپوش ملزم کو گرفتار کرلیا

گجرات(نمائندہ فری ہینڈ نیوز)لالہ موسیٰ،بھابی کو قتل کرنے والا دیور،پولیس نے بہترین کاروائی کرتے ہوئے عرصہ ایک ماہ سے روپوش ملزم کو گرفتار کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر لالہ موسیٰ کے گاؤں سکھ چینا ں میں ملزم اسجد علی ولد نیاز علی قوم حجام سکنہ سکھ چینا ں نے اپنی بھابھی کو تنازعہ پر فائر مار کر قتل کر کے روپوش ہو گیا تھا۔قتل کی اس انددوناک واردات پر ڈی پی او گجرات سید علی محسن نے ڈی ایس پی لالہ موسیٰ سرکل ریاض الحق کو سفاک ملزم کی گرفتاری کا خصوصی ٹاسک دیا۔جس پر ایس ایچ او تھانہ صدر لالہ موسیٰSI مجاہد عباس اور دیگر پولیس افسران پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی گئے جنہوں نے وقوعہ کی تمام پہلوؤں پر پیشہ وارانہ طر یقے سے تفتیش کرتے ہوئے عرصہ ایک ماہ سے روپوش سفاک ملزم جو کہ واقعہ کے بعد کراچی روپوش ہو گیا تھا کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔دوران انٹیروگیشن ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ملزم کے قبضہ سے آلہ قتل پسٹل 30بو ر بھی برآمد کر لیا گیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر گجرات سید علی محسن نے قتل کی واردات ٹریس کر نے اور ملزم کو گرفتار کرنے والی ٹیم کو سر ٹیفیکٹ اور نقد انعا م سے نوازا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں