15

گجرات‘نا جائز تعلقات کا عبرتناک انجام‘بھائی سے بھی تعلقات پر سفاک ملزم نے چھریوں کے وار کر کے ایک شخص کو قتل کر دیا

گجرات(نمائندہ فری ہینڈ نیوز)نا جائز تعلقات کا عبرت ناک انجام،بھائی سے بھی تعلقات استوار کرنے کی کوشش پر سفاک ملزم نے چھریوں کے وار کر کے ایک شخص کو قتل کر دیا گیا۔پولیس کی بر قت کاروائی واردات کے دو گھنٹے بعد ہی ملزم کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ دولت نگر کے گاوں بھکڑے والی میں ایک شخص کو چھریوں کے وار کر کے قتل کرنے کی اطلاع موصول ہوئی۔جس پر ڈی ایس پی صدر سرکل سعید اللہ خان ایس ایچ او تھانہ دولت نگر SIعامر شہباز،انچارج ہومی سائیڈ معہ ٹیم جائے واردات پر پہنچے اور جائے وقوعہ سے حقائق اکٹھے کئے۔دوران تفتیش معلوم ہوا کہ ملزم اظہر نبیل افضل نے تنازعہ پر وسیم احمد مقتول کو چھریوں کے وار کر کے قتل کر دیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر گجرات سید علی محسن نے ڈی ایس پی صدر سرکل سعید اللہ خان کو سفاک ملزم کی گرفتاری کے لئے خصوصی احکامات جاری کئے۔ جس پر SHOدولت نگر عامر شہباز،SIافضال اعظم انچارج ہومی سائیڈ اور دیگر افسران پر مشتمل ٹیم تشکیل دے کر مختلف علاقوں میں ریڈ کرنے کے بعد ملزم کو واردات کے دو گھنٹے کے اندر ہی گرفتار کر لیا۔دوران انٹیروگیشن ملزم نے ہوشرباء انکشاف کر دئیے ملزم نے بتایا کہ اس کے مقتول وسیم احمد ولد حمید خان کے ساتھ ناجائز جسمانی تعلقات تھے۔ مقتول وسیم نے میرے بھائی کے ساتھ بھی ناجائز تعلقات استوار کرنے کی کوشش کی جس پر میں شدید اشتعال میں آ گیا۔اور مسمی وسیم احمد کو چھریوں کے وار کر کے موت کے گھاٹ اتارکر موقع سے فرار ہو گیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر گجرات سید علی محسن نے سفاک ملزم کو گرفتارکرنے والی ٹیم کو شاباش دی اور تعریفی سرٹیفیکٹ اور نقد انعام سے بھی نوازا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں