13

تجاوزات کیخلاف آپریشن، وزیراعظم کی نظرثانی درخواست کی ہدایت

کراچی(فری ہینڈ نیوز)کراچی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے معاملے پر وزیر اعظم نے اٹارنی جنرل کو سپریم کورٹ کے احکامات پر نظرثانی درخواست دائر کرنے کی ہدایت کردی، گورنر سندھ عمران اسماعیل نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کر کے تجاوزات کے خلاف آپریشن پر تحفظات سے آگاہ کیا تھا۔وزیراعظم عمران خان سے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بنی گالہ میں ملاقات کی جس میں گورنرسندھ نے تجاوزات کے خلاف آپریشن پر مقامی آبادی اور بزنس کمیونٹی کے تحفظات بارے آگاہ کیا۔ذرائع کیمطابق وزیراعظم نے کراچی میں سپریم کورٹ کے حکم پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کے معاملے کو سنگین قرار دیا اور فیصلہ کیا گیا کہ وفاقی حکومت کراچی میں تجاویزات کیخلاف جاری آپریشن سے متعلق سپریم کورٹ کے احکامات پر نظرثانی درخواست دائرکرے گی۔وزیراعظم عمران خان نیاٹارنی جنرل کو سپریم کورٹ میں فوری طور پر نظرثانی درخواست دائر کرنیکی ہدایت کردی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت اور حکومت کی اتحادی ایم کیو ایم نے بھی کراچی میں تجاوزات کیخلاف آپریشن پر سخت تحفظات کا اظہار کیا تھا جس کے بارے وزیراعظم کو تفصیلی طور پر آگاہ کردیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں