13

وفاق کا اخراجات میں 10 فیصد بچت کا فیصلہ

لاہور(فری ہینڈ نیوز)وفاقی حکومت نے کفایت شعاری مہم کے تحت جاری اخراجات میں 10 فیصد بچت کا فیصلہ کرلیا۔وزارت خزانہ نے مالی سال 2018۔19 کیلئے کفایت شعاری اقدامات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق نئی اسامیوں کی تخلیق اور ہر قسم کی گاڑیوں کی خریداری پر پابندی عائد ہوگی۔گاڑی خریدنے کے لئے وزارت خزانہ سے این او سی کا حصول لازمی قرار دیا گیا،قانون نافذ کرنے والے ادارے آپریشن مقاصد کیلئے گاڑیاں خرید سکیں گے۔گاڑیوں کی خریداری، آسامیوں کی تخلیق سے متعلق 4 رکنی کمیٹی بھی قائم کردی گئی ہے جبکہ مجاز افسران کو صرف ایک اخبار کی اجازت ہوگی۔وزارت خزانہ نے تمام سیکریٹریز کو بچت کیلئے حکمت عملی مرتب کرنیکی ہدایت کی اور دسمبر تک بچت کے حوالے سے حکمت عملی پیش کی جائے گی۔اخراجات سے متعلق وزارت خزانہ کے ایڈیشنل سیکریٹری کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں