17

گجرات میں پیدائشی بہرے پن کی سکریننگ کے سلسلہ میں پروجیکٹ کا آغاز ہو گیا

گجرات(نمائندہ فری ہینڈ نیوز) گجرات میں پیدائشی بہرے پن کی سکریننگ کے سلسلہ میں پروجیکٹ کا آغاز ہو گیا گزشتہ روز عائشہ بشیر ہسپتال جلیانی میں پیدائشی بہرے پن کی سکریننگ کے سلسلہ میں ڈاکٹر اعجاز بشیر چےئرمین عائشہ بشیر ٹرسٹ کی زیر نگرانی عائشہ بشیر کلفٹ ہسپتال میں بہرے پن کی سکریننگ کے حوالہ سے خصوصی تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر گجرات ڈاکٹر ایاز تھے اس موقع پر چےئرمین عائشہ بشیر ہسپتال ڈاکٹر اعجاز بشیر نے بتایا کہ خدمت خلق کیلئے عائشہ بشیر ہسپتال میں مختلف پراجیکٹ کام کر رہے ہیں جن میں پیدائشی بہرے پن کی سکریننگ اور علاج بنیادی اہمیت کا حامل ہے جس میں بچوں کے بہرے پن کے حوالہ سے جدید ترین مشینری نصب کی گئی ہے جس کے ذریعے بچوں کے بہرے پن کے نقائص کے حوالہ سے سکریننگ کی جاتی ہے اور ماہر ٹیم اس سلسلہ میں کام کر رہی ہے اور بذریعہ انٹرنیٹ امریکہ ، یوکے اور دیگر ممالک کے ڈاکٹرز سے بھی رابطے ہیں کیونکہ جو بچے پیدائشی بہرے پن کا شکار ہوتے ہیں وہ قوت سماعت کے ساتھ ساتھ قوت گویائی سے بھی محروم ہو سکتے ہیں اس لیے فوری طور پر ایسے امراض میں بچوں کی سکریننگ کی جائے تا کہ بچوں کے بہتر علاج معالجہ کے لیے اقدامات کیے جائیں اس سلسلہ میں بی ایچ یو کوٹ بیلہ سے منسلکہ دیہات میں سکریننگ کا کام شروع کر دیا گیا ہے اور ماہر ٹیم بچوں کی سکریننگ کر رہی ہے ، محکمہ صحت اس سلسلہ میں بھرپور تعاون کر رہا ہے ۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ایاز نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ ہمارے ضلع میں ایسا ادارہ موجود ہے جو کہ بچوں کی بہتر علاج معالجہ کے سلسلہ میں ہمارا معاون ہے اس پراجیکٹ کو کامیاب بنانے کے سلسلہ میں بھرپور تعاون کیا جائے گا ۔انہوں نے عائشہ بشیر ہسپتال کی کارکردگی کو سراہا کیونکہ یہ ایک سٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال کی شکل میں یہ ادارہ ہمارے پاس موجود ہے اس تقریب میں آڈیوالوجسٹ مس انسباط ، سپیچ تھراپسٹ مس سمیرا ، نائمہ ، حمزہ اعجاز ، فیصل اشرف و دیگر بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں