16

اولیائے شرقپور شریف نے ناموس رسالت اور عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے بے دریغ قر بانیاں دیں ‘میاں ولید احمد

گجرات(نمائندہ فری ہینڈ نیوز)صاحبزادہ میاں ولید احمد شرقپوری سجادہ نشین آستانہ عالیہ شرقپور شریف نے کہا ہے کہ اولیائے شرقپور شریف نے ناموس رسالت اور عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے بے دریغ قر بانیاں دیں ہمارے اکابرین نے تحریک ختم نبوت میں قید و بند کی صعوبتوں کو برداشت کیا مگر اپنے اصلی موقف پر ڈٹے رہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے آستانہ عالیہ شرقپور شریف میں حضرت میاں خلیل احمد شرقپوری کے سالانہ عرس مبارک کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا اللہ تعالی جسے مقام ولایت پر فائز کرتا ہے اس کے دل میں اپنی مخلوق کی خد مت کا جذ بہ بھی ڈالتا ہے یہی وجہ ہے کہ بر صغیرکے آ ستانے آج بھی ایک ویلفیئر ادارے کی حیثیت رکھتے ہیں جہاں مجبور و بے کس انسانوں کی فلاح کا عمل جاری رہتا ہے انہوں نے کہا کہ میاں خلیل احمد شرقپوری کی پوری زندگی دین کے فروغ اور انسانیت کی خدمت سے عبارت ہے انہوں نے مشکل ترین حالات میں بھی اپنے اباؤ اجداد کے مشن فروغ دین کو جاری رکھا انہوں نے کہا کہ ولایت کسی شعبدے بازی کا نام نہیں بلکہ سنت مصطفوی ?پر عمل پیرا ہونے کا نام ہے انہوں نے کہ آج بھی باطل مختلف روپ بدل کر حق پر غالب ہونے کی کوشش کر رہا ہے مگر اللہ تعالی کا وعدہ ہے کہ حق کو باطل پر غالب آنا ہے انہوں نے کہا کہ اولیاء کرام سے محبت کاتقاضا ہیے کہ ہر فرد اپنے کر دار و عمل کو سنت کے مبطابق ڈھالے عرس کی تقریب سے صاحبزادہ میاں جلیل احمد شرقپوری میاں ابو بکر شرقپوری میاں محمد صالح شرقپوری میاں عزیز الدین اور میاں غلام رسول شرقپوری نے بھی خطاب کیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں