17

تعلیمات مصطفیؐ پر عمل پیرا ہو کر ہم کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کر سکتے ہیں‘سید انتصار الحسن شاہ

گجرات(نمائندہ فری ہینڈ نیوز)تعلیمات مصطفی ﷺ پر عمل پیرا ہو کر ہم کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کر سکتے ہیں حضور ﷺْ کی ولادت مبارک کا مقصد گمراہ قوم کو صراط مستقیم کی طرف گامزن کرنا تھا ان خیالات کا اظہارسجادہ نشین آستانہ عالیہ غوث یگانہ چھالے شریف پیر سید انتصار الحسن شاہ سروری قادری نے گزشتہ روز موضع سرہالی میں عظیم الشان میلاد مصطفی ﷺْ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کا انتظام انجمن غوث یگانہ چھالے شریف کڑیانوالہ نے کیا تھا انہوں نے کہا کہ قوم و ملک کی پستی کا سبب صرف اور صرف تعلیم مصطفی ﷺْ سے دوری ہے حضور اکرم ﷺْ کی تشریف آوری سے جہالت و ظلم کے اندھیرے چھٹ گئے آمد رسول ﷺْ سے انسان معاشرتی مظالم سے ، بیٹیاں محرومی سے غلام نفرت سے ، جانور ستم سے اور فضاء ظلم سے آزاد ہوئی نبی اکرم ﷺْ کی ولادت باسعادت سے ایک طبقہ یا قبیلہ کیلئے نہ تھی بلکہ تمام جہانوں کیلئے نوید مسرت ہے عرف و عجم کی تفریق ، رنگ و نسل کے امتیازات ، لسانی و برادری کی اونچ نیچ کے بت بھی کالی کملی والا ﷺْ کے قدموں کی وجہ سے پاش پاش ہو گئے ، تعلیم نبی ﷺْ میں انسانوں ، جانوروں ، حتیٰ کہ درختوں کے بھی حقوق مقرر کیے گئے ہیں پیر سید انتصار الحسن شاہ سروری قادری نے کہا کہ آستانہ عالیہ غوث یگانہ چھالے شریف ﷺْ کے زیر اہتمام محافل میلاد النبی ﷺْ کے انعقاد سے لوگوں کی بہتر راہنمائی ہو رہی ہے اور اس مشن کو بہتر اندا ز میں چلایا جا رہا ہے اس موقع پر پیر سید عمر علی شاہ ، علامہ ملازم حسین ڈوگر و دیگر نے بھی خطاب کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں