15

انجمن غوث یگانہ چھالے شریف کے زیر اہتمام 30روزہ میلاد مصطفی ﷺ کانفرنسز کا سلسلہ جاری

گجرات(نمائندہ فری ہینڈ نیوز) انجمن غوث یگانہ چھالے شریف کے زیر اہتمام 30روزہ میلاد مصطفی ﷺ کانفرنسز کا سلسلہ جاری ہے اس سلسلہ میں مختلف علاقوں میں محافل میلاد مصطفی ﷺ کا انعقاد کیا جا رہا ہے جن میں ملک کے ممتاز علمائے کرام شریک ہو رہے ہیں اور لوگوں کو حضور ﷺْ کی میلاد کے حوالہ سے آگاہ کیا جا رہا ہے ان محافل میں ملک کے ممتاز ثناء خوانِ رسول ﷺ بھی ہدیہ نعت پیش کر رہے ہیں ، پیر سید انتصار الحسن شاہ سروری قادری کی زیر صدارت موضع سرہالی شریف میں عظیم الشان محفل کا انعقاد کیا گیا جس میں پیر سید عمر علی شاہ و دیگر نے شرکت کی جبکہ خصوصی خطاب علامہ غلام حسین ڈوگر نے کیااس محفل عاشقانِ رسولﷺ کی کثیر تعداد شریک تھی اختتام پر لنگر کا وسیع انتظام کیا گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں