18

AC فیصل عباس مانگٹ ان ایکشن‘متعدد گرانفروشوں کوجرمانے عائد

گجرات(نمائندہ فری ہینڈ نیوز)اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں فیصل عباس مانگٹ نے مختلف علاقوں میں پرائس چیکنگ کے دوران گرانفروشی کرنے،ریٹ لسٹیں آویزاں نہ کرنیوالے کرنیوالے 12 دوکانداروں پر 50ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر گجرات کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر نے کھاریاں، گلیانہ، صبور اور دیگر علاقوں میں دودھ فروشوں، پھل اور سبزی فروشوں کی اچانک چیکنگ کی ا س دوران مقررہ نرخوں سے زائد قیمتیں وصول کرنیوالے اور نرخ نامے آویزاں نہ کرنے پر پرویز اختر، شہباز ، عدنان ، ندیم نصیر احمد ، اشرف ، صفدر علی، عمران ، تنویر ، قمر، منیر خان اور اشفاق پر جرمانے عائد کر دیے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں