15

لاہور:سابق کپتان اظہر علی زیادہ ٹیسٹ رنز میں مصباح الحق کو پیچھے چھوڑ گئے

لاہور(فری ہینڈ نیوز)اظہر علی نے پاکستانی ٹاپ اسکوررز کی فہرست میں چھٹے نمبر پر جگہ بنالی، سینئر بیٹسمین نے یہ سنگ میل ابوظہبی ٹیسٹ میں 62رنز کی ناقابل شکست اننگز کے دوران عبور کیا، انہوں نے 70ویں میچ کی پہلی نامکمل اننگز تک 5533رنز جوڑے ہیں۔مصباح الحق نے 5222 رنز کے ساتھ کیریئر کا اختتام کیا تھا، یونس خان 10099، جاوید میانداد8832، انضمام الحق8829، محمد یوسف7530 اور سلیم ملک5768 رنز اپنے نام کے آگے درج کرانے میں کامیاب ہوئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں