13

ایکشن فلم آئرن اسکائی،دی کمنگ ریس ‘کا ٹریلر جاری

لاس اینجلس(فری ہینڈ نیوز)2012میں سنیما گھروں میں دھوم مچانے و الی فلم آئرن اسکائی کا سیکوئل بھی تیار کر لیا ہے , ایڈونچر سے بھرپور نئی ایکشن تھرلر فلم آئرن اسکائی ؛ دی کمنگ ریس ‘کا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔ہدایتکارٹیمو ویرونسلاکی اس فلم کی کہانی ا یک ایسے منصوبے کی منظر کشی کر رہی ہے جس میں کچھ طاقتیں چاند تک پہنچ جاتی ہیں اور چاند پربیس بنا کر قبضہ کرنے کی خواہشمند ہوتی ہے تاہم اس منصوبے کو ناکام بنانے کے لئے بہادر نوجوانوں کی ٹیم مقابلہ کرنے میں میدان میں آجاتی ہے۔اولیور ڈیمیئن کی پروڈیوس کردہ اس فلم کی کاسٹ میں اداکار جولیا ڈائٹزی ، اوڈو کیئر،لارا روزی اورکاری کیٹو نن سمیت کئی فنکار اہم کرداروں میں جلوہ گر ہوں گے۔سنسنی خیز مناظر سے بھرپور نئی سائنس فکشن ایکشن فلم آئندہ سال جنوری میں فن لینڈ میں نمائش کے لئے پیش کر دی جائیگی جبکہ امریکا میں ریلیز کی تاریح کا تاحال اعلان نہیں کی گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں