21

برطانیہ، پہلی بار توہین پارلیمنٹ کی تحریک منظور

برطانیہ(فری ہینڈ نیوز)برطانوی حکومت کو حکمراں جماعت ٹوریز ہی نے نیچا دکھا دیا، برطانوی تاریخ میں پہلی بار توہین پارلیمنٹ کی تحریک منظور کر لی گئی۔بریگزٹ پر قانونی مشورہ مکمل شائع کرنے پر حکومت مجبور ہوگئی، اراکین پارلیمنٹ کو پلان بی کامطالبہ کرنے کاحق بھی حاصل ہو گیا۔بریگزٹ معاہدے کی مکمل قانونی تجاویز شائع نہ کرنے پر اپوزیشن نے تحریک پیش کی، اپوزیشن لیبر پارٹی کی جانب سے پیش کی گئی تحریک کے حق میں 311 ووٹ آئے جبکہ 293 ارکان پارلیمنٹ نے تحریک کی مخالفت میں ووٹ ڈالے۔تحریک منظور کیے جانے پر تھریسامے حکومت نے بریگزٹ معاہدے کی تجاویز بدھ کو شائع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔برطانوی پارلیمان میں بریگزٹ معاہدے پر ووٹنگ 11 دسمبر کو ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں