13

شاہ سلمان کا قطری امیر کو جی سی سی اجلاس کا دعوت نامہ

سعودی عرب(فری ہینڈ نیوز)سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے قطری امیر شیخ تمیم بن حمدالثانی کو خلیجی ممالک کے اہم اجلاس میں شرکت کا دعوت نامہ بھیجا ہے۔عرب میڈیاکے مطابق سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے خلیجی ممالک کی تنظیم جی سی سی کے 9 دسمبر کو ہونے والے اجلاس میں شرکت کے لیے قطر کے امیر کو دعوت نامہ بھیجا ہے، تاہم قطر نے اجلاس میں شرکت کے حوالے سے تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔واضح رہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور بحرین سمیت 7 عرب ممالک نے گزشتہ برس دہشت گردی میں معاونت کے الزام میں قطر سے سفارتی تعلقات منقطع کرکے معاشی پابندیاں عائد کردی تھیں۔قطر پر پابندی فیصلے کے بعد یہ پہلا موقع ہوگا جب قطر اور خلیجی عرب ممالک کی ملاقات ممکن ہوسکے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں